ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مندر کے ’بھجن‘میں لاؤڈاسپیکر کے استعمال پر تنازع، چلی لاٹھیاں، 6 گرفتار

مندر کے ’بھجن‘میں لاؤڈاسپیکر کے استعمال پر تنازع، چلی لاٹھیاں، 6 گرفتار

Sat, 29 Jun 2019 13:02:28    S.O. News Service

میرٹھ،29 جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) یوپی کے میرٹھ ضلع میں ایک گاؤں کے دو فرقوں کے درمیان دیر رات مندر کے لاؤڈ اسپیکر کو لے کر تنازعہ ہو گیا۔ اس دوران دونوں فریق کے درمیان لاٹھی ڈنڈے چلے اور سنگ باری بھی ہوئی۔اطلاع ملنے پر پولیس گاؤں میں پہنچی اور ایک طرف کے نصف درجن افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس کے بعد گاؤں کے حالات کو قابو میں کیا گیا۔ گاؤں میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پی اے سی کی تعیناتی کی گئی ہے.واقعہ میرٹھ کنکڑ کھیڑا تھانہ علاقہ ہے۔ جہاں گھنسولی گاؤں میں جمعرات کی رات ایس سی طبقہ کے کچھ نوجوان مندر میں لاؤڈ سپیکر لگا کر بھجن کر رہے تھے۔ دوسرے طبقہ کے لوگوں نے اس کی مخالفت کی۔ بس اسی بات پر دونوں فرقوں کے لوگ آپس میں بھڑ گئے۔ الزام ہے کہ دوسرے کمیونٹی کے لوگوں نے ایس سی طبقہ کے نوجوانوں پر لاٹھی ڈنڈے سے حملہ کر دیا۔الزام یہ بھی ہے کہ وہاں دونوں فریق کے درمیان پتھراؤ بھی ہوا، جس میں رات تین چار افراد زخمی ہو گئے۔ اسی درمیان کسی نے پولیس کو اطلاع دے دی۔ افسر فورا بہت تھانوں کی فورس لے کر موقع پر پہنچ گئے، پولیس کو دیکھ کر حملہ آور وہاں سے فرار ہو گئے۔ اس دوران پولیس ایک ہی طرف کے 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔واقعہ کے بعد پولیس نے د یہی باشندگان سے گاؤں میں امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ 


Share: